رشید ڈی ۔حبیب گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ

رشید ڈی ۔حبیب گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ

کراچی(سٹی ڈیسک)بینک الحبیب کے زیرِ اہتمام 15ویں رشید ڈی۔ حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد منہاج مقصود وڑائچ (آر جی سی) نے اپنی برتری برقرار رکھی۔

حمزہ تیمور امین (آر جی سی سی) نے بھی پہلے راؤنڈ کی طرح 70 (-2) اسکور کیا۔ دفاعی چیمپئن احمد بیگ (آر پی جی) نے پہلے راؤنڈ کی نسبت شاندار واپسی کرتے ہوئے 68 (-4) اسکور کیا اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ پروفیشنل کیٹگری کے پہلے روز 106 پروفیشنل گالفرز نے کھیل کا آغاز کیا، تاہم دو راؤنڈز کے بعد کٹ کے نتیجے میں صرف 52 کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں حصہ لیں گے ۔ کراچی گالف کلب کا مشکل کورس اور بدلتی ہوئی ہوا کے حالات کھلاڑیوں کے لیے حکمتِ عملی اور برداشت کا امتحان ثابت ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں