ریٹائرڈ آفیسر کی پنشن اور واجبات ادا کرنے کا حکم

 ریٹائرڈ آفیسر کی پنشن اور  واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے قائداعظم اکیڈمی کی ریٹائرڈ آفیسر کی پنشن روکنے کے خلاف درخواست پر ریٹائرڈ آفیسر کی پنشن اور واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن میں پنشن اور واجبات بھی ادا کئے جائیں۔

 درخواست گزار کی وکیل ڈاکٹر رعنا خان ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر شہلا کاظمی 2009 میں ریٹائرڈ ہوئیں تھیں، 2013 میں ادارے نے بغیر کسی وجہ کے پنشن روک لی، بزرگ پی ایچ ڈی ڈاکٹر جو کئی کتابوں کی مصنف ہیں انہیں دفاتر کے چکر لگوارہے ہیں۔ عدالت نے ریٹائرڈ آفیسر کی پنشن اور واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن میں پنشن اور واجبات بھی ادا کئے جائیں۔ واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، وفاقی سیکرٹری خزانہ، ڈائریکٹر قائداعظم اکیڈمی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں