رشید ڈی۔ حبیب میموریل نیشنل پروفیشنلز گالف ٹورنامنٹ ختم
کراچی (سٹی ڈیسک)15واں رشید ڈی۔ حبیب میموریل نیشنل پروفیشنلز گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا، جو چار دنوں پر محیط شاندار مقابلوں، کھیلوں کی روح اور قومی فخر کا مظہر رہا۔
احمد بیگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 12,03,913 روپے کا انعام جیتا۔رنر اپ گروپ ایم زبیر، ایم شبیر، ایم اشفاق اور حمزہ تیمور امین نے فی کس 4,98,947 روپے حاصل کیے ۔اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فاتحین کو انعامات دیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک الحبیب عباس ڈی۔ حبیب نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم رشید ڈی۔ حبیب کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہیں۔