سانگھڑ :زیادتی کیس،شاد بانو نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

سانگھڑ :زیادتی کیس،شاد بانو نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے چوٹیاری میں پیش آنے والے شاد بانو ملاح زیادتی کیس میں اہم پیشرفت،مدعیہ شاد بانو ملاح کو سخت سکیورٹی انتظامات میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔

بیان میں مدعیہ نے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم وزیر راجڑ اسلحے کے زور پر ان کے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی اپنی زمین پر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی، دوران تشدد ملزم نے بلیڈ کے ذریعے زبان کاٹی اور بہیمانہ تشدد کیا۔ میں نے ملزم کو کہا کہ چند دن بعد میری شادی طے ہے تو وہ شدید غصے میں آگیا اور دھمکی اگر تم میری نہیں ہوسکتی تو تمہیں کسی کا بھی نہیں ہونے دونگا۔ بعدازاں ملزم مجھے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں