انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے مساوی اسکل سرٹیفکیشن کاآغاز
جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے عالمی اسکل پروگرام کی ایکویولینسی آئی بی سی سی کریگاوزیر مملکت تعلیم، چیئرمین آئی بی سی سی اورچیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈکی شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جی ای ایم ایس پاتھ ویز کی جانب سے ملک بھر کے طلبہ کے لئے اہم سرٹیفکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یہ اسکل سرٹیفکیٹ پاکستان بھر میں اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کے اکیوولینٹ ہوگا جو عالمی سطح پر بھی مانا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جی ای ایم ایس پاتھ ویز نے طلبہ کے لئے اہم سرٹیفکیشن کا آغاز کردیا ہے ، اسکل سرٹیفکیٹ اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کے اکیوولینٹ ہوگا جو عالمی سطح پر بھی مانا جائے گا۔ جی ای ایم ایس پاتھ ویز کا انٹرنیشنل اسکل پروگرام پاکستان میں پہلی بار عالمی معیار کی ایسی سرٹیفکیشن ہے جو انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے مساوی ہوگی جب کہ اس کی ایکویولینسی آئی بی سی سی کرے گا جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے ۔تقریب میں برطانیہ اور پاکستان کی اہم تعلیمی شخصیات نے شرکت کی، جن میں وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر، چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح اورچیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈ مشرف راجپوت شامل ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق یہ سرٹیفکیشن تمام پاکستانی طلبہ کے لئے ہے ،جو فیس ادا نہیں کرسکتے ان کے لئے اسکالر شپ پروگرام کا بھی انتظام ہے ۔اس موقع پر مہمانوں کاکہنا تھا کہ یہ تقریب پاکستان میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے فروغ، جدید تعلیمی نظام اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے مضبوط عزم کی عکاس ہے ۔