5فروری کشمیریوں سے تاریخی رشتے کی علامت، فریال تالپور

5فروری کشمیریوں سے تاریخی رشتے کی علامت، فریال تالپور

پاکستان کشمیری عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں ہونے دے گا، پی پی رہنماپاکستان کا ہر فرد، بالخصوص خواتین کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پیغام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ 5 فروری کشمیری عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، اخلاقی وابستگی اور تاریخی رشتے کی علامت ہے ، یومِ یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کو انکے حق سے محروم نہیں ہونے دیگا۔ یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد، بالخصوص خواتین، کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے ، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی جدوجہد کو نہ کبھی نہیں نہ بھولیں گے ، کشمیری عوام آج بھی بھارتی ریاستی ظلم، جبر و دہشتگردی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں نہتے شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں پر جاری مظالم پوری دنیا کے ضمیر کے لیے سوال ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، گھروں کی مسماری، اظہارِ رائے پر پابندیاں اور خواتین کی تذلیل عالمی قوانین، انسانی اقدار اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ علاقائی دہشتگرد بھارت کے مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی ان مظالم کو مزید تقویت دے رہی ہے ۔ شہید بھٹو اورشہید بی بی سے لے کر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک، پیپلز پارٹی نے کشمیر کا مقدمہ جرات اور اصولی مؤقف کے ساتھ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں