منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی (اے پی پی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کرلی۔
جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم صداقت علی ولد ریاست چرس کی سپلائی لیکر آرہا تھاکہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔