ڈی آئی جی ٹریفک سے چیئرمین پاکستان آٹو موبائل کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ سے پاکستان آٹو موبائل کے چیئرمین عرفان اللہ نے سی پی کے چیف جناب مراد سونی کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہر میں ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل، ان کے حل اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سی پی کے چیف جناب مراد سونی نے آگاہ کیا کہ ان کے ادارے کے پاس کراچی کی مختلف سڑکوں پر نصب تقریباً دو ہزار کیمرے موجود ہیں، جن کا ایکسس ٹریفک پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا۔