رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت

رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت

ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری پرکارروائی کی جائے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے ماہ رمضان المبارک2026 سے قبل ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی حکمت عملی بنا لی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ۔ محکمہ قیمت ورسد نے صوبہ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں سندھ حکومت کی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ ضلعی کنٹرولرز تاجر، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت، مراسلے میں کہا گیا ہے۔

سبزی، پھل، چکن، انڈے اور کریانہ کی قیمتیں سرکاری گزٹ میں شائع ہوں گی۔ دکانوں اور ریڑہیوں پر نرخ نامے آویزاں کروائے جائیں، سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی روزانہ نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے فرق کو کم کرنے کے اقدامات کریں،قیمتوں پر کنٹرول کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے اچانک دورے بھی کرے ۔ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز اور شکایتی مراکز قائم کیئے جائیں گے ،سندھ فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں