دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند کرنی ہوں گی،وحدت مسلمین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے اگر دہشت گردی ختم کرنی ہے تو دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند کرنی ہوں گی۔
وہ تکفیری کالعدم جماعتیں جو نام بدل کر شر انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کی دشمن ہیں۔ان پر آہنی ہاتھ ڈالنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ان کالعدم جماعتوں کا گڑھ بن چکا ہے جو مسلکی منافرت اور شدت پسندی کا پرچار کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں۔ انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیری نعرے ، شدت پسندانہ تقاریر اور ان کے رہنماؤں کو حکومتی پروٹوکول دیا جانا شرپسند عناصر کے حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے ۔