پی ایم اے کا رجسٹرارپبلک سیکٹر یونیورسٹی کی تجویز پر سخت ردِعمل
کراچی (این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے شرح فیصد کو کم کرنے کی حالیہ تجویز پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم اے اس اقدام کو انسانی زندگی کے تقدس اور پاکستان کے صحت کے نظام کے مستقبل پر تجارتی مفادات کو ترجیح دینے کی ایک کھلی کوشش قرار دیتا ہے ۔پی ایم اے نے کہا کہ کسی سرکاری تعلیمی ادارے کا انتظامی سربراہ مخصوص مفاداتی گروہوں کے دباؤ پر تعلیمی معیار کم کرنے کی وکالت کر رہا ہے ۔ معیار سے انحراف کی یہ غیر معمولی حمایت محض ایک انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ ان میرٹ پر مبنی اقدار سے سنگین غداری ہے جن پر طبی پیشہ قائم ہے ۔