معاون خصوصی کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ

معاون خصوصی کا فشرمین  کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خصوصی معاون برائے وزیرِ اعلیٰ سندھ سردار حسین اسلم بھٹی نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ کیا اور چیئرپرسن ایف سی ایس فاطمہ مجید سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کا بنیادی ایجنڈا ان ماہی گیر بھائیوں کی بحالی تھا جنہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا، تاکہ انہیں دوبارہ باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے ۔اس موقع پرفاطمہ مجید نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ ماہی گیروں کو دوبارہ ملازمتیں دی جائیں گی۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے منتخب اور نامزد ڈائریکٹرز بھی موجود تھے ، جنہوں نے اس منصفانہ اور انسانی اقدام کی بھرپور حمایت کی۔سردار حسین اسلم بھٹی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں