آئی جی سے سی آر اے کے وفد کی ملاقات

آئی جی سے سی آر اے  کے وفد کی ملاقات

کراچی(این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی(سی آر اے )کی گورننگ باڈی اراکین نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وفد کی سربراہی صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کی۔

ملاقات میں باہمی تعاون، پیشہ ورانہ امور، جرائم کی روک تھام میں میڈیا کے کردار اور پولیس و کرائم رپورٹرز کے درمیان روابط کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے آئی جی سندھ کو سی آر اے اراکین کی تربیت، فلاحی سرگرمیوں، آگاہی مہمات اور صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ چیلنجز کے حل کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کو درپیش کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں سی آراے کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں