ملت جعفریہ کا 15 فروری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

ملت جعفریہ کا 15 فروری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے اور امریکا کی جانب سے سید علی خامنہ ای کے خلاف دھمکیوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف 15 فروری کواحتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 یہ اعلان ملت جعفریہ سے وابستہ مختلف تنظیموں کی جانب سے پاک محرم ہال کراچی میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مولانا عقیل موسیٰ، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ مرزا طاہر علی حبیب و دیگر علمائے کرام و رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں