آئی جی سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیرِ تربیت افسران کی ملاقات
کراچی (این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیرِ تربیت افسران نے ملاقات کی۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں شرکا کی قیادت ڈائریکٹر پی اے ایس ڈاکٹر فیصل نے کی۔
شرکا کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی جانب سے سندھ پولیس کی تاریخ، انتظامی امور، مجموعی آپریشنل حکمتِ عملی، بالخصوص کچہ آپریشن، اسٹریٹ کرائم کے تدارک اور جدید آئی ٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی جی سند ھ نے کہا کہ موثر گورننس، قانون کی بالادستی اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے ۔سندھ پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر جرائم کے انسداد، عوامی تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔زیرِ تربیت افسران نے آئی جی سندھ سے مختلف انتظامی اور آپریشنل امور سے متعلق سوالات بھی کیے ، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔