انٹر سال اول میں آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی(این این آئی)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر سرکاری کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش)کے سائنس پری میڈیکل۔۔۔
پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2026 میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 20 فروری 2026 تک توسیع کردی ہے ۔ امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں گے ۔ امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی صورت میں براہ راست ا متحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے ۔