محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے احکامات کی خلاف ورزی

محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے احکامات کی خلاف ورزی

کراچی(این این آئی)صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے واضح احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے واضح احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کراچی اور سندھ کے نجی اسکولوں میں جون اور جولائی کی فیسوں کی وصولی کئی ماہ قبل شروع کر دی گئی ہے ۔نجی اسکولوں کی اکثریت نے جون اور جولائی کی فیسیں فروری اور مارچ میں ہی مانگنا شروع کر دی ہیں اور س کے لیے فیس واؤچرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نجی اسکولوں میں نہ صرف گرمیوں کی چھٹیوں کے مہینوں کی فیسوں کے واؤچرز دیے جا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سالانہ فیس کی وصولی بھی جاری ہے ، واؤچرز جمع نہ کروانے والے بچوں کو کلاسز لینے سے بھی روکا جا رہا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کے مطابق والدین سے جون اور جولائی کی فیسیں قبل از وقت وصول کرنا غیر قانونی ہے ۔اسی دوران ماہ مقدس رمضان المبارک کے علاوہ عید کا تہوار بھی آ رہا ہے اور  ان کی تیاریوں کی وجہ سے پہلے ہی بڑھ جاتے ہیں۔والدین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے باعث 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ دینا ان کے لیے ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں