محکمہ صحت کے افسر وں و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم

محکمہ صحت کے افسر وں و ملازمین  میں تعریفی اسناد تقسیم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی جانب سے نمایاں کارکردگی پر محکمہ صحت کے افسر وں و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ملازمین آئندہ بھی اسی جذبے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشاد اللہ گورایہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس)ڈاکٹر عادل ایوب، سیکرٹری ڈی کیو سی بی سونیا ارشاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر ہیلتھ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں