اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو تجاوزات کے خاتمے کاخصوصی ٹاسک تفویض
کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے آرام باغ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگز کے خلاف آپریشن کی تیاری جاری ہے اور اسی سلسلے میں حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ آرام باغ کے اطراف علاقے کو مکمل کلیئر کیا جائے گا، کسی مافیا کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا ہر کسی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹاسک پر بھروسہ اور افسران کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔