پرائس کنٹرول کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے ،شاداب رضا نقشبندی

 پرائس کنٹرول کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے ،شاداب رضا نقشبندی

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل خورونوش کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

حکومت رمضان المبارک میں غریب عوام کو سستا راشن وفروٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سستا راشن فراہم کرنے کیلئے حکومتی پیکیج یا سبسڈی کا فائدہ عوام کو پہنچانا ہوگا،ملک کو معاشی طور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں حکومت دعوئے کی بجائے حقائق پر بات کرئے ،قوت خرید غریب عوام کے ہاتھ سے نکل گئی ذخیرہ اندوز مافیا ز کا راج ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ،روزمرہ استعمال میں آنیوالی اشیا کی سرکاری نرخوں میں عوام تک فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے ،پرائز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کرپشن زدہ ہوگئے پرائس کنٹرول کیلئے نئی اور موثر حکمت عملی بنائی جائے ،عوام کو ریلیف دینا ہے تو حکومت کرپٹ عناصر کو ہٹا کر اچھے اور ایماندار افراد کو آگے لائے ،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں