سندھ میں سیاسی وسماجی بحران کی حکومت ذمہ دار، راشد سومرو

سندھ میں سیاسی وسماجی بحران کی حکومت ذمہ دار، راشد سومرو

عدالتی احکامات پر عمل ہو رہا نہ قانون کی بالادستی، انتظامیہ دفاتر تک محدود

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں موجودہ سیاسی و سماجی بحران، بدامنی، بدانتظامی، قبائلی جھگڑوں اور عوامی مسائل کی براہ راست ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، حکومت کی نااہلی کے باعث عوام شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور نہ ہی کہیں قانون کی بالادستی نظر آتی ہے ، انتظامیہ صرف دفاتر اور فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، اسمبلی میں بجٹ منظور کیا جاتا ہے اور بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں مگر زمینی حقائق یہ ہیں کہ ترقی کے کہیں آثار نظر نہیں آتے ، علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی، روزگار، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے جبکہ عوام روز بروز مزید مشکلات میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی سندھ نے قبائلی امن کے قیام کے لیے بارہا پرامن احتجاج، دھرنوں اور مارچوں کے ذریعے آواز بلند کی لیکن حکومت نے آج تک کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، ہر بار عوام کو صرف دلاسے دیے گئے ، انہوں نے کہا قبائلی جھگڑے امن کیلئے خطرہ بن چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں