خواہشات کے پیچھے عزت نفس قربان نہ کریں ، علامہ الیاس قادری

خواہشات کے پیچھے عزت نفس قربان نہ کریں ، علامہ الیاس قادری

کراچی(این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ عزت نفس کا مطلب خودداری اور اپنی ذاتی قدر و وقعت ہے۔۔۔

 ہر انسان، حتیٰ کہ بچہ بھی عزت نفس رکھتا ہے ، اگر بچے کو سب کے سامنے ڈانٹا جائے تو وہ اپنی بے عزتی محسوس کرتا ہے ، بڑوں کو چاہئے کہ بچوں کی نفسیات کو سمجھ کر انہیں تنہائی میں نرمی کے ساتھ نصیحت کریں، اگر سب کے سامنے تذلیل کی جائے تو بچہ خاموش تو رہ سکتا ہے مگر بات دل میں بیٹھ جاتی ہے اور بڑا ہو کر اس کے اثرات مسائل پیدا کرسکتے ہیں ۔عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ عزت نفس ایک حیثیت رکھتی ہے ،خواہشات کے پیچھے عزت نفس کو قربان نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں