جدید تعلیم اور اسلامی اقدار کا امتزاج ناگزیر، سردار شاہ

جدید تعلیم اور اسلامی اقدار کا امتزاج ناگزیر، سردار شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام فیتھ اینڈ فیوچر سمٹ کا انعقاد، صوبائی وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو اخلاقیات کی بنیاد پر آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ جدید تعلیم اور اسلامی اقدار کا امتزاج وقت کی ضرورت ہے ، تعلیم کے سفر میں سب سے اہم پہلو اس کے اخلاقی استعمال کا ہے ۔ اگر ٹیکنالوجی میں ہم نے اپنا حصہ نہ لیا تو دنیا کے ایک فیصد لوگ 2 ارب مسلمانوں کو اپنے مطابق چلا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے ماضی کی علم کے عروج کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے ۔ سید سردار علی شاہ نے علمی و فکری مکالمے کی اہمیت اجاگر کی اہمیت پر زور دیااور کہا نجی یونیورسٹی اسلامک اقدار اور ٹیکنالوجی کے تعلیم کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں