سرمایہ کاروں میں صنعتی پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

سرمایہ کاروں میں صنعتی پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پلاٹس صرف صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے ،اکرام دھاریجوٓچھ ماہ کے اندر پلاٹس پر تعمیراتی کام شروع کرنا لازمی ہوگا،صوبائی وزیر صنعت

کراچی(اے پی پی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو کی زیر صدارت سائٹ لمیٹڈ کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ احمد فواد شاہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون میں انڈسٹریل پلاٹس حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارتنے ہدایت کی کہ انڈسٹریل پلاٹس صرف صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور کسی بھی صورت کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کئے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام الاٹیز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ چھ ماہ کے اندر پلاٹس پر تعمیراتی کام کا آغاز کریں، بصورت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون کے فعال ہونے سے لاڑکانہ سمیت گرد و نواح کے شہروں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی معیشت کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ حکومت سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پرکشش مراعات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں