خالد مقبول کارمضان میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم

خالد مقبول کارمضان میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران خالد مقبول نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ مقدس میں مرکز بہادرآباد کے اوقات کار دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک اور رات 8 بجے سے 10 بجے تک ہوں گے۔انہوں نے اراکینِ اسمبلی کو مزید ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے دوران اپنے اپنے حلقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں