نااہل حکمرانوں نے جینا ہی نہیں مرنا بھی مشکل بنا دیا،احمد ندیم اعوان
کراچی (این این آئی)پنجاب کالونی کے رہائشیوں نے کراچی پریس کلب کے باہر قبرستان کی زمین فراہم نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبرستان کو بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے الاٹ شدہ زمین فوری حوالے کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ احتجاج میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ شہر قائد کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،نااہل حکمرانوں نے جینا ہی نہیں مرنا بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرتی جبکہ پنجاب کالونی کے نام الاٹ قبرستان کی زمین فوری اہل علاقہ کے حوالے کی جائے ۔ حکومت گھر نہیں دے سکی تو کم از کم قبرستان ہی فراہم کرے ۔