قلت آب کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں ،مسلم لیگ ق

قلت آب کے باعث صنعتیں  بند ہورہی ہیں ،مسلم لیگ ق

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکریٹری اطلاعات صادق شیخ نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں پانی کے بحران کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

سائٹ ایریا اور کورنگی زون کی فیکٹریوں کو پانی کی بندش نے ایک طرف کروڑوں ڈالر کے آرڈرز تعطل کا شکار اور دوسری طرف ہزاروں مزدوروں کے بیروزگاری کے خدشات پیدا ہوگئے اور مالکان بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے معاشی صورتحال مزید تباہی کے دہانے پر ہے ۔صادق شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زیر زمین پانی سپلائی کرنے والوں کو مکمل سہولتیں اور لائنسزز کی فراہمی سے پانی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں