رمضان سے قبل عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ، وحدت مسلمین

رمضان سے قبل عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ، وحدت مسلمین

کراچی (این این آئی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرتے ہوئے۔۔۔

 اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی مصنوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے سخت سے سخت سزائیں دی جائے ، کیونکہ موجودہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، جس کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ ذخیرہ اندوز، منافع خور اور مافیا کھلے عام عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں