جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وفدکی پریس کلب آمد
کراچی(این این آئی)کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وفد نے کراچی پریس کلب آمد پر نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور میڈیسن انچارج ڈاکٹر صدام صالح، اور جناح اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وقاص خان شامل تھے ۔طبی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ صحافت عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔