بلدیاتی انتظامیہ کی غفلت سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا،ایم کیوایم

 بلدیاتی انتظامیہ کی غفلت سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں، بالخصوص قائد آباد اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کے حملوں میں بے پناہ اضافے پر شدید غم و غصے اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکینِ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کراچی کے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ایک طرف اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں کا راج ہے تو دوسری طرف گلی کوچوں میں خونخوار آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ، ایک طرف شہری ان حملوں سے زخمی ہو رہے ہیں تو دوسری طرف سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین تک دستیاب نہیں ہے ، جس کی وجہ سے غریب عوام نجی اسپتالوں کے مہنگے علاج کے بوجھ تلے دب رہے ہیں یا دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ میئر کراچی اور متعلقہ بلدیاتی ادارے محض علاقوں کے دورے اور تصویریں بنوانے تک محدود ہیں ۔ حق پرست اراکینِ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کی تلفی یا ان کی نس بندی کی مہم شروع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں