قائدآباد کی حدود میں پولیس کاسرچ آپریشن
کراچی(اے پی پی)ضلع بھر میں امن و امان کی بہتری کیلئے گزشتہ رات تھانہ قائدآباد کی حدود میں پولیس نے کامبنگ سرچ آپریشن کے دوران 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے 540گرام چرس، ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور مضر صحت گٹکا ماوا برآمدکرلیاہے ۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت عمر رحمان، جمشید اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ پولیس نے گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔