ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

کراچی (این این آئی)کلفٹن شون سرکل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ حماد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی نوجوان 24 سالہ حسیب کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں