گلستانِ جوہر سے ڈکیت گینگ پکڑا گیا

گلستانِ جوہر سے  ڈکیت گینگ پکڑا گیا

کراچی (اے پی پی)گلستانِ جوہر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جوہر کے علاقے میں متحرک 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور موبائل فونزاوروارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر ولد عبدالرشید، عاقب ولد رفیق احمد اور احمد ولد محمد عرفان شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دورانِ تفتیش جوہر، شارعِ فیصل اور اطراف کے علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں