کے ڈی اے ملازمین کیلئے ایمبولینس فراہم

کے ڈی اے ملازمین کیلئے ایمبولینس فراہم

کراچی (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے ملازمین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں کے ڈی اے پولی کلینک میں ایمبولینس کی سہولت فراہم کردی۔

 ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، صحت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کے ڈی اے ملازمین کو دورانِ ڈیوٹی یا ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں