نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے 3سالہ بچے کی لاش برآمد

نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے 3سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے تین سالہ بچے کی لاش ملی ہے ۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ صبح لاپتہ ہوا تھا اور شام کو اس کی لاش ملی۔

پولیس حکام کے مطابق ورثاء نے واقعہ حادثہ قرار دے کر قانونی کارروائی سے گریز کیا۔نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے بچے کی لاش کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز اور پولیس حکام موقع پر پہنچے ، لاش کو جھاڑیوں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش پر بظاہر کسی قسم کے تشدد، فائرنگ یا گلا گھونٹنے کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے جس سے بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں