ٹرانسپورٹ کرایوں میں 3فیصد اضافے کا اعلان
کراچی(آئی این پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 3 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہ کیا گیا تو ہم پھر سے ملک گیر پرامن ہڑتال کریں گے اور نقصان کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی۔