ویون اور نٹ شیل گروپ کے درمیان اشتراک

ویون اور نٹ شیل گروپ کے درمیان اشتراک

کراچی(سٹی ڈیسک)عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون اور نٹ شیل گروپ نے گلوبل کنیکٹ کانفرنس کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

معاہدے کے تحت ڈیجیٹل جدت، جامع ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا ایک فریم ورک وضع کیا جائے گا، جبکہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔دستخط کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، ویون اور نٹ شیل گروپ کی قیادت بشمول وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، شفقت علی خان، ویون کے چیئرمین ، ویون کے بورڈ ممبر، نٹ شیل گروپ کے بانی محمد اظفر احسن، جاز ورلڈ کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم اور دیگرنے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں