نجی ٹیلی کام کمپنی کو نوٹس جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنزیومر کورٹ شرقی میں شہری نے نجی ٹیلی کام کمپنی کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ۔۔۔
کمپنی کی ایپ کے ذریعے ویکلی پیکج کروایا، جس کے لیے 823 روپے کاٹ لیے گئے، مگر پیکج فعال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل کرنے کے لیے کمپنی کے ریجنل آفس سے رابطہ کیا لیکن کوئی مدد نہیں ملی، جبکہ لیگل نوٹس بھیجنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکج فعال نہ ہونے کے سبب ان کا رابطہ ممکن نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے وہ کلائنٹ اور فیس سے محروم ہوگئے ۔ درخواست میں شہری نے کمپنی پر بیس لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاہے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران نجی ٹیلی کام کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔