مختلف علاقوں سے بہن بھائی سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں

مختلف علاقوں سے بہن بھائی سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں سے بہن بھائی سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ نصیر ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات ہیں ، جاں بحق شخص کی موت کرسی پر بیٹھے ہوئے ہوئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ رات گئے جاں بحق شخص کسی حادثے کا شکار ہوا اور زخمی حالت میں کرسی پر بیٹھ گیا ، کرسی پر بیٹھے بیٹھے اس کی موت واقع ہو گئی جاں بحق شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے تاہم جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں سپر ہائی وے پر قائم خادم حسین گوٹھ میں پانی کے ٹینک سے دو بچوں کی لاشیں ملیں جو بہن بھائی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور دونوں بھائی بہن گھر پر اکیلے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں