جماعت اسلامی کے کارکنان کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر طلب

جماعت اسلامی کے کارکنان کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنان کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ہمراہ طلب کرلیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو جماعت اسلامی کے تیس گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر احتجاج اور دھرنے کے تناظر میں درج کی گئی، مقدمے میں ہنگامہ آرائی، سرکاری اہلکاروں کو زخمی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تاہم  الزامات عمومی اور اجتماعی نوعیت کے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں