لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے باپ بیٹا پکڑے گئے

لوٹ مار کی وارداتیں کرنے  والے باپ بیٹا پکڑے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں معروف سپراسٹورکے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ دوران کارروائی 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق موقع پرگرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان سگے باپ بیٹے ہیں، جن کی شناخت اشرف عرف پپو اور بیٹے کی شناخت شہزاد کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار باپ بیٹے نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں