رمضان المبارک کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

رمضان المبارک کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

کراچی(سٹی ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں