حادثات میں 3افراد جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے جناح اسپتال پل کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ شخص عثمان حنیف جان سے گیا۔۔۔
دوسری جانب لانڈھی کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر چھبیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نیو ٹاؤن تھانے کے علاقے پیرصبغت اللہ راشدی روڈ (اسٹیڈیم روڈ )پرواقع نجی اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 46 سالہ خلیل اختر ولد رحیم بخش کے نام سے کی گئی ،متوفی شخص موٹر سائیکل سوار تھا اور تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہو ا۔