یس ایس پی سینٹرل کی افسران و جوانوں کے ساتھ افطار
اکراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ناظم آباد 7 نمبر اسٹاپ حدود تھانہ ناظم آباد میں سکیورٹی و اسنیپ چیکنگ ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔۔۔
ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل، ڈیوٹی کے اوقات کار اور رمضان المبارک کے دوران درپیش امور کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، جذبہ خدمت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔