جلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ مستر دکرتے ہیں،پاسبان
کراچی(این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی، سندھ کے ضلعی صدور و رہنماؤں راشد سہتو، ارشد آرائیں، مٹھل خاصخیلی اور نور محمد چانڈیونے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں۔۔۔
فی یونٹ 2روپے 6 پیسے تک اضافے کی تیاری اور جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کو قابلِ مذمت اور عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز فوری طور پر مسترد کی جائے ۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ معاشی استحکام نہیں بلکہ عوامی بے چینی کو بڑھا رہا ہے ۔