اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے اوسان خطاکردیے ، حنیف طیب

اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے اوسان خطاکردیے ، حنیف طیب

کراچی (این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب نے کہاہے کہ رمضان کے آغازسے ہی اشیائے خورونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عوام کے اوسان خطاکردیے۔

پھل، سبزیاں، گھی، چاول،بیسن ،چینی ،دالیں ،چینی ،دالیں ،لہسن ،پیاز،کھجوریں،گوشت تقریباہرچیز ناجائز منافع خوری اورانتظامیہ کی ناکامی کی بدولت عوام کی قوت خریدکوکم کردیاہے ۔ رمضان میں مہنگائی عام دنوں کے مقابلے میں کئی گناہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے مصنوعی مہنگائی کوروکنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کیا جائے روزانہ کی بنیادپرچیکنگ کو یقینی بنایاجائے ،سستے بازاروں کا قیام کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں