ایس ایس پی ایسٹ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے سکیورٹی انتظامات کااجلاس

ایس ایس پی ایسٹ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے سکیورٹی انتظامات کااجلاس

کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر شیخ کی زیرِ صدارت ایس ایس پی ایسٹ آفس میں کرائم کنٹرول اور رمضان المبارک کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔۔۔

جس میں تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں متحرک رہنے ، آن گراؤنڈ نگرانی مضبوط بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران رمضان المبارک کے پیشِ نظر مارکیٹس، مساجد، امام بارگاہوں اور مقاماتِ تراویح کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ایس ایس پی ایسٹ نے سکیورٹی اقدامات کو موثر بنانے کیلئے پولیس پیٹرولنگ اور شاہین فورس کی فعالیت مزید بڑھانے پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں