مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

مضر صحت گوشت فروخت  کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتارکرلیا گیا۔شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میرانی گوٹھ میں چھاپے مار کر 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مردہ جانور برآمد کیا گیا، جس کا گوشت شہریوں سمیت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔پولیس نے مضرِ صحت گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والے رکشے کو بھی ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ارشد، اویس اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مردہ جانوروں کا گوشت مختلف علاقوں میں شہریوں اور ہوٹلوں کو فروخت کرنے میں ملوث تھے ۔ملوث نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں