چیئرمین سندھ سروس ٹریبونل کا عہدہ بدستور خالی
کراچی (این این آئی) چیئرمین سندھ سروس ٹریبونل کا عہدہ سات ماہ سے خالی ہونے کے باعث سنگین نوعیت کی سزاؤں کے خلاف ٹریبونل کی کارروائی التوا کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سروس ٹریبونل میں تاحال 1500 سے زائد اپیلیں زیر سماعت ہیں۔2025 میں 678 اپیلیں دائر کی گئیں۔