لاڑکانہ:سماجی برائیوں کیخلاف جے یو آئی کی احتجاجی ریلی
لاڑکانہ (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کی جانب سے رمضان آرڈی نینس پر مؤثر عمل نہ ہونے ، شہر میں سرِعام چلنے والے شراب و منشیات کے اڈوں۔۔۔
بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں اور اشیائے خورونوش کی بے قابو قیمتوں کے خلاف جامعہ اسلامیہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں جمعیت علماء ِ اسلام ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری محبت علی کھوڑو، مولانا محمد الیاس چنہ و دیگر نے خطاب میں کہا کہ ماہِ مقدس رمضان کے تقدس کو پامال کرنے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ احترامِ رمضان آرڈی نینس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔